دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے شمالی سینائی جزیرہ نما میں مصر کی فوج کی چوکی پر کئے گئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔اس مہلک حملے میں 12 فوجی
مارے گئے تھے۔آئی ایس نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے چوکی کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے 15
فوجیوں کو مار ڈالا اور دو بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور ہتھیار لوٹ
لیے۔